آ ئی سی سی آ ئی کے زیر اہتمام تقریب،کھلاڑیوں میں فٹبال کٹس تقسیم

آ ئی سی سی آ ئی کے زیر اہتمام تقریب،کھلاڑیوں میں فٹبال کٹس تقسیم

اسلام آباد(دنیارپورٹ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے کنگڈم فٹبال اکیڈمی اسلام آباد کے کھلاڑیوں میں نئی فٹبال کٹس تقسیم کی گئیں۔

 اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس کے آفس میں صدر ناصر منصور قریشی کی زیر صدارت خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب میں KFFAاسلام آباد کے ہیڈ کوچ نسیم بھٹی، سینئر کوچ قیصر گل، ینگ کوچ شارون بھٹی، نوید احمد بھٹی سمیت کنگڈم فٹبال اکیڈمی کے نوجوان فٹبال پلیئرز ، چیمبرکے سینئر نائب صدر عبدالرحمن صدیقی، نائب صد رو چیئرمین سپورٹس کمیٹی ناصر محمود چودھری ، فیاض بھائی اور ممبران ایگزیکٹو کمیٹی نے شرکت کی ۔ تمام فٹبالرز میں چیمبرکی جانب سے فری کٹس فراہم کی گئیں ، بعد ازاں ریفریشمنٹ کا بھی بہترین انتظام کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں