عدالتی احکامات پر ای ڈی ایچ ای سی بحال ،چارج سنبھال لیا

عدالتی احکامات پر ای ڈی ایچ ای سی بحال ،چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) عدالتی احکامات کی روشنی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر ضیاالقیوم نے۔۔

 جمعہ کو عہدے کا چارج سنبھال لیا، ڈاکٹر ضیاالقیوم کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 21 مئی کو عہدے سے برطرف کیا تھا، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے انہیں عہدے پر بحال کردیا ، ایچ ای سی کے شعبہ ایچ آر ایم کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد ڈاکٹر ضیاالقیوم نے بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ ڈاکٹر ضیا القیوم نے دنیا کو بتا یا کہ ایچ ای سی عدالتی حکمنانے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو ر ہا ہے ، وہ اس معاملے کو د یکھ رہے ہیں اور مزید قانونی چا رہ جوئی کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں