گھر خالی کرانے پر عوام علاقہ مسیاڑی کا ایم آ ئی ٹی کیخلاف ا حتجاج

گھر خالی کرانے پر عوام علاقہ مسیاڑی کا ایم آ ئی ٹی کیخلاف ا حتجاج

مری(نمائندہ دنیا) ایم آئی ٹی (مری امپروومنٹ ٹرسٹ) انتظامیہ کی جانب سے مسیاڑی کے گھر خالی کروانے کے خلاف عوام علاقہ نے شدید احتجاج کیا۔۔

 ، متاثرین نے تمام ثبوتوں کیساتھ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا ہماری آبائی زمینوں پر انتظامیہ قابض ہے ، عدالتی سٹے آرڈر بھی موجود ہے ، ایم آئی ٹی کی ملکیت کا ایک ثبوت بھی نہیں ہے ،انتظامیہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر مسئلہ حل کرے ۔ ان خیالات کااظہار انجمن اتحاد مسیاڑی کے چیئرمین قمر الزمان عباسی،پروفیسر حماد عباسی،صوفی عابد عباسی ،اسفندیار عباسی ایڈووکیٹ ،اسحاق عباسی، امجد عباسی،آفتاب عباسی،حاجی ریاض عباسی،توثیق عباسی،اخلاق عباسی،فرید عباسی،ثنا اللہ عباسی نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا ہم جانوں کی قربانی دے دینگے مگر اپنے حقوق سے دستبردار ہونگے نہ ہی آپریشن کرنے دینگے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں