اسلام آباد :محکمہ ایکسائز کی کا رروائیاں ، 156گاڑیوں کے چالان
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) عرفان نواز میمن ڈائریکٹر جنرل ایکسا ئز اسلام آباد کی ہدایت پر، بلال اعظم ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی۔۔
زیر نگرانی کالے شیشوں اور غیر نمونہ/فینسی نمبر پلیٹس اور عارضی نمبر و بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ، جمعہ کو ڈائریکٹر ایکسائز کی نگرانی میں 5 ناکہ جات پر کارروائیوں کے دوران 156 گاڑیوں کے چالان ، غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں پر بھاری جرمانے عائداور 10 لاکھ 36 ہزار 150روپے کا ٹوکن ٹیکس ریکور کیاگیا ۔ ایکسائز ٹیم نے زیرو پوائنٹ ، فیض آباد، ایف سیون ، ایف سکس، G-14اور گردونواح میں گاڑیوں کو چیک کیا ۔