مسئلہ کشمیر پر بامعنی ،جامع مذاکرات ناگزیر :رانا قاسم نون
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔۔
، انہوں نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لئے ان کی جائز جدوجہد کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا ، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر بامعنی اور جامع مذاکرات ناگزیر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مسلح افواج کی طرف سے ہندوستان کو عبرتناک شکست دینے پر سلام پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اگر مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو جنوبی ایشیا میں امن و استحکام ممکن نہیں ہو گا ، ہماری مسلح افواج نے صرف 16 گھنٹوں میں جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بدل دیا ۔