یوم استحصال پر کشمیریوں کی آواز دنیاتک پہنچا ئینگے ،کمشنر راولپنڈی

 یوم استحصال پر کشمیریوں کی آواز دنیاتک پہنچا ئینگے ،کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے 5اگست کو یومِ استحصال کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور۔۔

 تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ اس دن کو مؤثر طور پر منانے کے لیے ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔ کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ یوم استحصال کے موقع پر کشمیری عوام کی آواز پوری دنیا تک پہنچائی جائے گی اور نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کو اجاگر کیا جائے گا۔ سکولوں اور کالجوں میں تقاریر، تقریری مقابلے اور تصویری نمائشوں کا انعقاد ہوگا جبکہ شہر کے اہم چوکوں اور مقامات پر کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے عکس کے ذریعے دنیا کی توجہ اس انسانی المیے کی جانب مبذول کرائی جائے گی۔ راولپنڈی آرٹس کونسل میں ڈاکومنٹری فلمز اور ڈراموں کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں عوام الناس کے لیے داخلہ بالکل مفت ہوگا۔ اسی طرح ڈویژن بھر میں واکس کا انعقاد بھی کیا جائے گا اور سڑکوں، چوراہوں پر بینرز اور بل بورڈز نصب کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں