اسلام آباد:دو ڈکیت گرفتار موبائل فونز اور اسلحہ برآمد

اسلام آباد:دو ڈکیت گرفتار  موبائل فونز اور اسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 2ارکان کو گرفتار کرکے چھینے گئے موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔

کارروائی تھانہ سمبل پولیس ٹیم نے کی، گرفتار ملزمان کی شناخت اللہ نور اور اختر زیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان اسلحہ کی نوک پر راہگیروں اور د کانداروں کو لوٹتے تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں