راولپنڈی:چرس، شراب فروشی میں ملوث 6ملزم گرفتار

راولپنڈی:چرس، شراب فروشی میں ملوث 6ملزم گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو حراست میں لے کر چرس، شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

 صادق آباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10لٹر شراب، واہ کینٹ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10لٹر شراب، پیرودہائی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ، روات پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا۔ نصیرآباد پولیس نے دوافراد کو حراست میں لے کر 2کلو 630گرام چرس برآمد کی، گوجرخان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 580گرام چرس برآمد کی۔ تمام مقدمات درج کر لیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں