تمام ہسپتالوں میں مفت طبی سہولیات دے رہے ہیں، اظہر کیانی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مشیر برائے صحت میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرخان کا دورہ کیا۔
انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، میڈیسن سٹور، او پی ڈی سمیت ہسپتال کے دیگر شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا اور صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طبی عملے کی موجودگی اور مریضوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طبی عملے کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اظہر محمود کیانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تمام ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت طبی سہولیا ت فراہم اور مفت ادویات دی جا رہی ہیں۔