قوم فوج کیساتھ، وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،تحریک پیغام مصطفی
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) تحریک پیغام مصطفی کے سربراہ علامہ پیر جہانگیر شاہ سعیدی نے کہا ہے۔
کہ ماہ آزادی کو احسن انداز میں منایا جائیگا، قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، دفاع وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، فتنہ الخوارج اور دہشت گرد ی کے خلاف پاک فوج او ر سکیورٹی فورسز کا کردارسنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کیا۔