جوڑیاں تا چکری، ڈڈھمبرروڈ کی ناقص کارپٹنگ، عوام کا احتجاج

جوڑیاں تا چکری، ڈڈھمبرروڈ کی ناقص کارپٹنگ، عوام کا احتجاج

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) جوڑیاں تا چکری، ڈڈھمبر روڈ کی کارپٹنگ کے نام پر ناقص تعمیر کیخلاف اہالیان علاقہ ٹھیکیدار کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب فنڈ کے تحت جوڑیاں تا چکری، ڈڈھمبر سڑک کی کارپٹنگ کی جانی تھی تاہم ٹھیکیدار نے سڑک کا کچھ حصہ اسفالٹ ڈال کر کارپٹنگ کی جبکہ دیگر حصہ اسفالٹ ڈالے بغیر بنایا جا رہا ہے گگن، موہڑہ، ڈھیری، پڑیال، چکری سمیت دیگر آبادیوں کے لوگوںنے ٹھیکیدار کی جانب سے سڑک کی ناقص تعمیر پر شدید احتجاج کیا ہے اور متعلقہ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں