آر ڈی اے کا ایکشن، 10کمرشل ، 20رہا ئشی عمارات سیل

آر ڈی اے کا ایکشن، 10کمرشل ، 20رہا ئشی عمارات سیل

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)آر ڈی اے نے مون سون سیزن کے دوران عوامی تحفظ کے پیشِ نظر ایک خصوصی انفورسمنٹ ڈرائیو کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد نالوں کے ساتھ خطرناک اور غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کا خاتمہ ہے۔

مورگاہ، شاہ پور اور اڈیالہ روڈز پر کارروائی کرتے ہوئے آر ڈی اے نے 10 کمرشل املاک جن میں پلازہ، دکانیں شامل ہیں کو سیل کر دیا اس کے علاوہ 20 رہائشی تعمیر شدہ و غیر تعمیر شدہ عمارتوں کو بھی سر بمہر کیا۔ اس کارروائی کے دوران سات ایف آئی آرز متعلقہ مالکان کے خلاف درج کرا دی گئی ہیں۔ ڈی جی آر ڈی اے نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات اور خطرناک عمارتوں کے خلاف بلا امتیاز کا رروا ئیاں جاری رکھیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں