وائلڈ لائف کا چھاپہ، بلا لا ئسنس پرندوں کی فروخت پر 3دکانیں سیل
راولپنڈی(خبرنگار)وائلڈ لائف حکام نے راولپنڈی کالج روڈ پر پرندوں کی بڑی مارکیٹ میں چھاپہ مار کر بغیر لائسنس پرندے فروخت کرنے والی 3 دکانیں سر بمہر کر دیں جبکہ 3 دکانداروں کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا۔
محکمہ نے بٹیر اور اور عقاب کے شکار پر ایف آئی آر کے اندراج اور گرفتاریوں کا بھی اعلان کیا ہے ۔تازہ کارروائی میں متعدد پرندے قبضے میں لے لیے گئے۔ وائلڈ لائف حکام نے خبردار کیا ہے کہ شہری غیر قانونی پرندوں کی خرید و فروخت سے گریز کریں ۔ادھر وائلڈ لائف رینجرز نے بٹیر اور اور عقاب کے شکار کیخلاف راولپنڈی، گوجر خان، کلرسیداں، کہوٹہ اور ٹیکسلا میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دیں ،حکام کے مطابق لائسنس رکھنے والے اسلحہ کے حامل افراد کو صرف بٹیر کے شکار کے 3 پرمٹ دیئے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں بٹیر کا سیزن 15 اگست اور عقاب کا سیزن 13 ستمبر سے شروع ہوگا۔