راولپنڈی ، منشیات فروشی اور ناجائز ا سلحہ رکھنے پر 18 ملزم گرفتار

راولپنڈی ، منشیات فروشی اور ناجائز ا سلحہ رکھنے پر 18 ملزم گرفتار

راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس نے 18 افراد کو حراست میں لے کر 15 لٹر شراب، 4 کلو چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔

کارروائیاں تھانہ سٹی، رتہ امرال، وارث خان، نصیر آباد، ریس کورس، ٹیکسلا، گوجر خان، روات، کہوٹہ، مورگاہ کے علاقوں میں کی گئیں ۔ صادق آباد پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر 1 کلو 680 گرام چرس ، نصیر آباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو 220 گرام چرس، صدرواہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 600 گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 550 گرام چرس برآمدکی ، الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں