شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کی شاعری محض ادب نہیں روح کی رہنمائی ہے ، بلاول بھٹو
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عظیم صوفی بزرگ و شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا۔۔۔
شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کی شاعری محض ادب نہیں بلکہ روح کی رہنمائی ہے جو انسانیت کے ضمیر سے ہمکلام ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ لطیفؒ کا پیغام زخموں پر مرہم رکھنے کی دعوت ہے۔