گیس کی لوڈ شیڈنگ جا ری ، رہی سہی کسر نئے شیڈول نے نکال دی
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)سوئی گیس کی فراہمی کے نئے شیڈول نے میڈیا ٹاؤن وملحقہ سوسائٹیوں کے مکینوں کو شد ید مشکلات سے دوچار کردیا جس کے باعث ناشتہ سمیت دن اور رات کا کھانا بنانا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔
موسم گرما میں ہی گیس کی لوڈشیدنگ اور مخصوص اوقات میں فراہمی کے شیڈول سے شہریوں کو شدید اذ یت کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔میڈیا ٹاؤن میں گیس کا پریشر پہلے ہی بہت کم تھا ور اب نئے شیڈول نے رہی سہی کسرنکال دی ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی فراہمی کے اوقات میں اضافہ کیا جائے اورصبح چھ سے نوکے بجائے پانچ سے کم ازکم دس بجے تک اور دن میں بارہ سے شام چار بجے تک اور رات کو چھ سے رات گیارہ بجے تک گیس فراہم کی جا ئے۔