مختلف علاقوں سے ڈکیتی ، چوری میں ملوث 9ملزم گرفتار

 مختلف علاقوں سے ڈکیتی ، چوری میں ملوث 9ملزم گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ڈکیتی اور چوری میں ملوث9 ملزموں کو گرفتارکر کے چھینے گئے 8 موٹر سائیکل ،50 ہزار روپے ،شراب و اسلحہ برآمد کرکے مقدما ت درج کرلیے گئے۔

تھانہ بنی پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور دیگر جرائم میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 7 مسروقہ موٹر سائیکل، 20 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کیا ، دونوں گرفتار ملز م وہیکلز چوری، منشیات کے مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہیں۔ صدر واہ پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث 4 رکنی گینگ کو گرفتار کر کے چھینا گیا موٹر سائیکل اور 30 ہزار روپے برآمد کرلیے ۔ صدر ڈو یژن پولیس نے 3 ملز موں کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ برآمد کیا ۔ یہ کارروائیاں تھانہ صدر بیرونی، روات اور کہوٹہ کے علاقوں میں کی گئیں۔ مقدمات درج کر لیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں