حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کو شاں،شازیہ رضوان

حکومت خواتین کو بااختیار بنانے  کیلئے کو شاں،شازیہ رضوان

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن پشاور روڈ راولپنڈی کا دورہ کیا، انہوں نے یہاں قائم مینا بازار کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مختلف سٹالز کا بھی معائنہ کیا جہاں طالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے دستکاری، ملبوسات، جیولری، کھانے پینے کی اشیا اور فنی نمائشوں کے خوبصورت نمونے پیش کیے۔ طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شازیہ رضوان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب خواتین کو خودمختار اور بااختیار بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ طالبات کو معاشی طور پر خودکفیل بنانے کیلئے سکل ڈویلپمنٹ پروگرامز، آئی ٹی کورسز اور انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں