عدالت کے باہر دھماکہ ریاستی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ، جماعت اسلامی اسلام آباد
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) جماعتِ اسلامی اسلام آباد کے امیر نصراللہ رندھاوا نے کچہری کے باہر ہونے والے افسوسناک دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پمز میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد جیسے پُرامن شہر میں عدالت کے باہر دھماکہ ریاستی اداروں کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ ادھرشیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شبیر حسن میثمی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے، انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔