بحریہ یونیورسٹی کے زیراہتمام ساتویں سالانہ اقبال کانفرنس
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ساتویں سالانہ اقبال کانفرنس بحریہ یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔ اس موقع پر نیشنل لینگویج پروموشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر مہمان خصوصی تھے۔
تقریب کے آغاز میں ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر آدم سعود نے کانفرنس کے اہم نکات اور اہمیت پر روشنی ڈالی، 125سے زائد تحقیقی مقالے پیش کیے گئے۔ کانفرنس کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل آصف خالق نے مہمانان خصوصی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کانفرنس میں ان کی موجودگی کو خوش آئند قراردیا۔