پہلا بین الاقوامی مقابلہ قرأت 24نومبر سے شروع ہوگا
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام او آئی سی رکن ممالک کے قرأ کے مابین پاکستان کا پہلا بین الاقوامی مقابلہ قرأت 24تا 29نومبر کو منعقد ہوگا۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق افتتاحی تقریب اور چار روزہ مقابلہ نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ مقابلہ میں 54ممالک کے قرأ حضرات شرکت کریں گے۔