24گھنٹے میں ڈینگی کے 6 نئے کیس، سپرے، فوگنگ جاری

24گھنٹے میں ڈینگی کے 6 نئے کیس، سپرے، فوگنگ جاری

مختلف ہسپتالوں میں 17مریض زیرعلاج، ایس اوپیز پر عملدرآمد کرایا جائے،ڈی سی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے ڈیلی رپورٹ میں بتایا ہے کہ انسدادِ ڈینگی آپریشن کے تحت انتظامیہ کی جانب سے 813ہائی رسک زونز میں فوگنگ اور 308گھروں میں سپرے کیا گیا، گزشتہ ایک روز کے دوران مجموعی طور پر 28,001مقامات کی انسپکشن مکمل کی گئی، گزشتہ 24گھنٹوں میں شہر بھر سے صرف 6نئے کیسز سامنے آئے، دیہی علاقوں سے 5جبکہ شہری علاقوں سے صرف ایک کیس رپورٹ ہوا، مختلف ہسپتالوں میں اب تک 17مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ بیشتر مکمل صحتیاب ہو کر گھر جاچکے، لاروا چیکنگ کے دوران 113اوپن مقامات پر پازیٹیو لاروا کی نشاندہی، جبکہ کمرشل ہاٹ اسپاٹس مکمل طور پر کلیئر قرار نیگیٹو لاروا کا صرف ایک کیس سامنے آیا، جسے موقع پر ہی نمٹا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلعی ٹیموں کے بروقت آپریشنز کی بدولت شہر بھر میں ڈینگی کی صورتحال قابو میں ہے ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کو حراست میں لے کر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں