پاکستان اور لبنان دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے کوشاں ،لبنانی سفیر
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پاکستان میں لبنان کے سفیر عبدالعزیز عیسیٰ نے راولپنڈی چیمبر کا دورہ کیا، صدر عثمان شوکت سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا، لبنانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور لبنان دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے نمایاں صلاحیت رکھتے ہیں ۔