جے ای ڈی پمز کے مکان قبضہ رپورٹ درست نہیں ،سٹیٹ آفیسر

جے ای ڈی پمز کے مکان قبضہ  رپورٹ درست نہیں ،سٹیٹ آفیسر

اسلام آباد (ایس ایم زمان) پمز کے سٹیٹ آفیسر و سب انجینئر احتشام الحق نے اپنے دستخط سے جاری کردہ جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو مکان کے قبضہ کی رپورٹ کو غلط قرار دیا ہے۔

بنگلہ نمبر ایف15کے قبضہ کی رپورٹ کے حوالے سے وضاحتی مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ان کے دستخط سے جاری کردہ 12دسمبر کوقبضہ لینے کی رپورٹ درست نہیں، رپورٹ سٹیٹ آفس کے طریقے کار کے مطابق نہیں ہے ۔ ریکارڈ کاحصہ بھی نہیں ہے۔ مراسلہ میں لکھا گیاہے کہ مکان کی مذکورہ 12دسمبر کو قبضہ لینے کی رپورٹ نامکمل حقائق کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ مذکورہ مکان کے قبضہ کی رپورٹ پر سرکاری نمبر موجودنہیں ،نہ ہی اس کی سرکاری حیثیت ہے ۔ پمز انتظامیہ نے تصدیق کی کہ قبضہ کی رپورٹ اور ریکارڈ غائب ہونے کی تاحال محکمانہ تحقیقات کے احکامات نہیں دیئے گئے ہیں۔ جے ای ڈی پمز ڈاکٹراقبال درانی نے اس حوالے سے کہاکہ ان کے پاس ریکارڈ موجود ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں