پاکستان اور برطانیہ کا 35 ملین پاؤنڈ کا گرین کمپیکٹ معاہدہ

پاکستان اور برطانیہ کا 35 ملین پاؤنڈ کا گرین کمپیکٹ معاہدہ

معاہدے کا مقصد موسمیاتی لچک کو بہتر بنانا، صاف توانائی کے فروغ کو تیز کرنا ہے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور برطانیہ نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف مشترکہ اقدامات کو مضبوط بنانے کیلئے 35ملین پاؤنڈ کے یوکے پاکستان گرین کمپیکٹ پر دستخط کر دیئے ہیں۔ معاہدے کا مقصد موسمیاتی لچک کو بہتر بنانا، صاف توانائی کے فروغ کو تیز کرنا اور قدرتی حل، بالخصوص مینگرووز کے تحفظ کو وسعت دینا ہے۔ معاہدے پر وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی جینیفر چیپمین نے دستخط کئے۔

دونوں ممالک کے حکام نے اسے جنوبی ایشیا میں بڑھتے موسمیاتی خطرات کے تناظر میں پالیسی مکالمے سے عملدرآمد کی طرف منتقلی قرار دیا۔ معاہدے کے تحت شمسی اور ہوائی توانائی کے منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا تاکہ فوسل فیول پر انحصار کم ہو اور توانائی کے اخراجات میں استحکام آئے۔ اس کے علاوہ مینگرووز کی بحالی کے ذریعے ساحلی علاقوں کو طوفانوں اور کٹاؤ سے محفوظ بنانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں