بیرون ملک مقیم کشمیری ہمارا اثاثہ ،مسائل حل کرینگے ،فیصل راٹھور

بیرون ملک مقیم کشمیری ہمارا اثاثہ ،مسائل حل کرینگے ،فیصل راٹھور

وزیر اعظم سے وزیر ہائر ایجوکیشن ،او پی ایف کے چیئرمین کی ملاقاتیں ،اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل راٹھور سے او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا،مینیجنگ ڈائریکٹر ارشاد بھٹی اور مشیر برائے چییرمین چوہدری اعجاز رضا نے ملاقات کی۔ اوورسیز کشمیریوں کو درپیش مسائل، بالخصوص قانونی امور، عدالتی کارروائیوں میں درپیش مشکلات اور مختلف سرکاری اداروں سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز کشمیری آزادکشمیر کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ریاست کی معاشی ترقی میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔

حکومت آزادکشمیر اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دے رہی ہے ،وزیراعظم سے خیبر پختونخوا اسمبلی کی ممبر اور خواتین ونگ کی صوبائی صدر فرزانہ شیریں، پی وائی او کے نائب صدر وجاہت خان ،وزیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ، جامعات کے معیار، طلبہ کو درپیش مسائل اور تعلیمی اصلاحات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں