اسلام آباد :گیس سلنڈرزکی دکان میں دھماکا ، 5افراد جھلس کر زخمی

 اسلام آباد :گیس سلنڈرزکی دکان میں دھماکا ، 5افراد جھلس کر زخمی

آگ کورال میں سلنڈر بھرنے کے دوران گیس لیکیج کے باعث لگی ، ڈی سی پانچوں زخمی ہسپتال منتقل ،سلنڈر شاپ کو فوری سیل کرنے کا حکم دے دیا گیا

 اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )اسلام آباد کے علاقہ کورال شریف آباد میں سلنڈرزکی دکان میں گیس لیکیج سے دھماکا ہو گیا ، آتشزدگی کے باعث 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ، کئی گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ڈی سی اسلام آبادعرفان میمن کے مطابق جھلسنے والے 5 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے ، بظاہر آگ سلنڈر بھرنے کے دوران لگی، سلنڈر شاپ کو فی الفور سیل کرنے کا حکم دے دیاگیا ہے ۔ریسکیو حکام کے مطابق گیس سلنڈرز کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ لگی جس نے ساتھ والی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی وجہ گیس لیکیج بتائی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں