40لاکھ سے زائد خاندانوں کو بلا سود چھوٹے قرضے فراہم کر چکے، امجد ثاقب
اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) اسلام آباد میں ادارہ اخوت کے زیرِ اہتمام تقریب ہوئی، اخوت کے ڈونرز، معاشرے کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اخوت کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ اخوت ملک بھر میں بلا سود چھوٹے قرضوں کا پروگرام کامیابی سے چلا رہا ہے ۔ اب تک چالیس لاکھ سے زائد خاندانوں کو بلا سود چھوٹے قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں اور ان کی ریکوری کی شرح 99.9 فیصد ہے ۔ اخوت کالج قصور میں سینکڑوں مستحق طلبہ کو مفت اور اعلیٰ معیاری تعلیم کیساتھ ساتھ رہائشی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر حاضرینِ محفل نے اخوت کے کام کو سراہا اور اخوت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔