راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس نے 1ماہ میں501شہریوں کے مسائل حل کیے

 راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس نے 1ماہ  میں501شہریوں کے مسائل حل کیے

راولپنڈی (خبرنگار ) راولپنڈی کے شہریوں کی جانب سے سٹی ٹریفک پولیس کے خلاف دی جانے والی درخواستوں پر عملی کارروائی کر کے ایک ماہ کے دوران پانچ سو ایک سائلین کے مسائل حل کئے گئے۔

سی ٹی پی ترجمان کے مطابق مختلف نوعیت کی571شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 501شکایات کو فوری طور پر حل کر دیا گیاجبکہ 70شکایات پر انکوائری کا عمل جاری ہے ۔ شکایات کے بروقت ازا لہ پر 89.50فیصد شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں