راولپنڈی :غیرت کے نام پرقتل ،مجرم کو سزائے موت
عدالت کامجرم عبداللہ کو مقتول کے ورثا کو 10 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم
راولپنڈی (خبر نگار)راولپنڈی کی سیشن عدالت نے غیرت کے نام پر قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو موت کی سزا سنادی ہے ، عدالت نے مقتول کے ورثا کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے ،تھانہ چکلالہ پولیس نے عبداللہ نامی مجرم کے خلاف مئی 2024 میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا، جس میں الزام تھا کہ ملزم نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کردیا تھا، گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے سزا سنادی ،عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ہرجانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کی جائیداد فروخت کر کے رقم وصول کی جائے ۔