اسلام آباد ،7اشتہاریوں سمیت 14جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد ،7اشتہاریوں سمیت 14جرائم پیشہ افراد گرفتار

آ بپارہ، کو ہسار، ترنول، سنگجانی اور کھنہ میںکارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث سات اشتہا ریو ں سمیت14جر ائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے ۔ اس سلسلے میں آ بپارہ، کو ہسار، ترنول، سنگجانی اور تھانہ کھنہ پولیس نے سات ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1,010گر ام چرس، 30بو تلیں شراب، مختلف بو ر کے پا نچ عددپستول اورایک عدد رائفل معہ ایمونیشن برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں