راولپنڈی، 2منشیات سپلائر رنگے ہاتھوں گرفتار، 3کلو چرس برآمد
راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے تین کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔
پولیس ترجمان کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے ایک کلو 740گرام چرس برآمد کی۔ ائیر پورٹ پولیس نے بھی ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو 300گرام چرس برآمد کر لی۔