مہنگائی کیخلاف کریک ڈائون،165گرفتار،150دکانیں سیل

مہنگائی کیخلاف کریک ڈائون،165گرفتار،150دکانیں سیل

مجموعی طور پر 23لاکھ 85ہزار روپے جرمانہ،14مقدمات درج کیے گئے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیائے خوردو نوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مہم جاری ہے ۔ گزشتہ تین روز کے دوران مجموعی طور پر 9,418انسپکشنز کی گئیں جن میں 449خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 23لاکھ 85ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ 14مقدمات درج کیے گئے۔ مزید برآں، قواعد کی خلاف ورزی پر 150دکانوں اور کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا اور 165افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ تمام دکاندار ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں