چوری کی وارداتوں میں ملوث 2رکنی گینگ گرفتار، مسروقہ سامان برآمد
راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ مورگاہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 7لاکھ روپے سے زائد مالیت کے دو آئی فون سمیت مجموعی طور پر تین موبائل فونز اور 15ہزار 500روپے نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے مختلف وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔