کمشنر راولپنڈی کا دورہ مری ،ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ
ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال کا دورہ ،سہولیات بہتر کرنیکی ہدایت
مری (نمائندہ دنیا)کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے مری کا دورہ کیا ، ڈپٹی کمشنر نے ضلع کی مجموعی انتظامی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات پر بریفنگ دی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ امور پر ضروری ہدایات جاری کیں، بعد ازاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر مری نے مشترکہ طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال مری کا دورہ کیا جہاں طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا گیا ،کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور عملے کی حاضری و کارکردگی کی باقاعدہ نگرانی کی جائے ۔