چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلا س ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

 چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلا س ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کے حوالے سے تمام ٹائم لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنانیکی ہدایت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ مختلف انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ منصوبوں کی پلاننگ اور ابتک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈر پاس پراجیکٹ کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کے ٹینڈرنگ کے عمل کو جلد مکمل کرلیا جائیگا۔ منصوبے کیلئے کنسلٹنٹس کی تعیناتی کا عمل جاری ہے ۔چیئرمین سی ڈی اے نے کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کے حوالے سے تمام ٹائم لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں مارگلہ ایونیو، این فائیو (N-5) تا ایم ون (M-1) تک آئی سی ٹی حدود میں توسیع کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کیلئے ماحولیاتی اثرات کی اسسمنٹ (EIA) لازمی کرائے جائیں۔ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں