چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پر یکجہتی،ہم آہنگی ناگزیر ،علیم خان

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پر یکجہتی،ہم آہنگی ناگزیر ،علیم خان

وفاقی وزیر سے قاسم نون ،ملک احمد ،ملک رشید کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم سے چیئرمین کشمیر کمیٹی اور ممبر قومی اسمبلی رانا قاسم نون،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور وزیر مملکت ملک رشید احمد نے گزشتہ روز علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ، سیاسی و قومی صورتحال، درپیش چیلنجز اور ملکی استحکام کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ وزیر مواصلات نے کہا کہ وطن عزیز کو اس وقت انتہائی نازک اور پیچیدہ صورتحال کا سامنا ہے جبکہ سارا خطہ غیر یقینی حالات سے گزر رہا ہے ۔ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر یکجہتی اور ہم آہنگی ناگزیر ہے ۔ باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے ۔ ملاقاتوں میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی وحدت، ذمہ دارانہ طرزِ سیاست اور اجتماعی دانشمندی ہی کامیابی کی ضمانت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں