پولن الرجی فری کیمپ ،ایک ہزار مریضوں کا معائنہ

پولن الرجی فری کیمپ ،ایک  ہزار مریضوں کا معائنہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کی جانب سے پولن الرجی کے علاج کے لیے لگائے تین روزہ خصوصی میڈیکل کیمپ میں دو دن میں ایک ہزار کے قریب مرد و خواتین کا معائنہ کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے مطابق خصوصی میڈیکل کیمپ کا آج آخری دن ہے ،شہری اس مفت علاج کی سہولیات سے مستفید ہو سکتے ہیں، کمیونٹی سینٹر G-6 آبپارا میں پولن الرجی کے حوالے سے خصوصی مفت طبی کیمپ ہو گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں