قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2افراد گرفتار
راولپنڈی ( خبر نگار) وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔
زیر حراست افراد نے 4 روز قبل سابقہ رنجش پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا تھا۔