تین گمشدہ بچے مل گئے والدین کے حوالے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) تھانہ بنی گا لہ پولیس ٹیم کو شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ اسکے بچے لاپتہ ہو گئے ہیں۔
جن کی فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے ،شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے تمام تکنیکی اورانسانی ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے تین گمشدہ بچوں کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا، والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔