پی ٹی اے کا 20شہروں میں ٹیلی کام خدمات کا سروے
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پی ٹی اے نے چوتھی سہ ماہی 2025کے دوران ملک کے 20 شہروں میں ٹیلی کام خدمات کی کارکردگی اور معیار کا جائزہ لینے کے لیے آزادانہ کوالٹی آف سروس سروے کیا۔
سروے مرکزی شاہراہوں، سروس روڈز اور اہم رہائشی و تجارتی علاقوں میں کیا گیا۔ جدید خودکار مانیٹرنگ ٹولز کے ذریعے وائس کالز، ایس ایم ایس اور موبائل براڈ بینڈ/ڈیٹا سروسز کا جائزہ لیا۔