تلہ گنگ، ٹرالر، سوزوکی اور موٹر سائیکل میں تصادم، میاں بیوی جاں بحق

 تلہ گنگ، ٹرالر، سوزوکی اور موٹر سائیکل  میں تصادم، میاں بیوی جاں بحق

تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) تلہ گنگ میانوالی روڈ پر ریسکیو سٹیشن کے سامنے ٹرالر، سوزوکی اور موٹر سائیکل میں تصادم، میاں بیوی جاں بحق ، معلومات کے مطابق موٹر سائیکل سوار میاں بیوی تلہ گنگ سے اپنے گاؤں ڈھلی بھگٹال جا رہے تھے۔

کہ اسی دوران یوٹرن لینے والی سوزوکی وین سے ٹکرا کر گر گئے ۔ سامنے سے آنے والا ٹرالر جو میانوالی سے تلہ گنگ کی جانب رواں دواں تھا، ان کے اوپر سے گزر گیا جس کے باعث دونوں موقع پر دم توڑ گئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں 34 سالہ آفتاب اور ان کی اہلیہ 34 سالہ شائستہ بی بی شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں