سیاحتی تجارتی نمائش جرمنی میں شروع ،پاکستان کی بھرپور شرکت

سیاحتی تجارتی نمائش جرمنی میں  شروع ،پاکستان کی بھرپور شرکت

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پاکستان نے ایک بار پھر دنیا کی سب سے بڑی سیاحتی تجارتی نمائش آئی ٹی بی برلن 2026 میں مضبوط اور متحدہ قومی موجودگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 جو 3 مارچ کو برلن، جرمنی میں شروع ہوئی۔ پاکستان کی شرکت پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) نے وزارتِ بین الصوبائی رابطہ (IPC) کے تحت، صوبائی محکمہ جاتِ سیاحت پنجاب، سندھ اور گلگت بلتستان، اور نجی شعبے کے 16 ممتاز ٹور آپریٹرز اور مہمان نوازی کی کمپنیوں کے اشتراک سے منظم کی ہے ۔پاکستان پویلین کا باضابطہ افتتاح اسلامی جمہوریہ پاکستان کے جرمنی میں ہیڈ آف چانسری سرور حسین نے کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں