ماہِ رمضان میں معزز صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنا رہے ہیں،آئیسکو چیف
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )آئیسکوانتظامیہ ماہِ رمضان کے دورا ن حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاورڈویڑن) کی ہدایات پر سو فیصد عمل یقینی بنا رہی ہے۔
اور اپنے 42 لاکھ سے زائد صارفین کو نہ صرف 24 گھنٹے تسلسل سے بجلی فراہم کر رہی ہے بلکہ ان کی انفرادی اور ٹرانسفارمر سے متعلقہ شکایات کے بروقت اور فوری ازالے کو بھی ممکن بنایا جارہا ہے ، چودھری خالد محمود چیف ایگزیکٹو آئیسکو نے کہا کہ 120 سے زائد آپریشن سب ڈویڑنز، 150 سے زائد کمپلینٹ دفاترز اورریجن بھر میں قائم کسٹمر فسیلیٹیشن سنٹرز میں ہمارے افسران و عملہ 24/7 مکمل طور پر متحر ک ہے ۔