سسی سی پی ، آئی ایس ای ٹاورز ریٹ اور آئی ایس ای ریئلٹی کمپنی کی ری سٹرکچرنگ کی منظوری

 سسی سی پی ، آئی ایس ای ٹاورز  ریٹ اور آئی ایس ای ریئلٹی کمپنی  کی ری سٹرکچرنگ کی منظوری

اسلام آباد(دنیا رپورٹ )کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے فیز جائزے کے بعد آئی ایس ای ٹاورز ریٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے نامزد رئیل اسٹیٹ اثاثوں کو اس کی ذیلی کمپنی آئی ایس ای ریئلٹی کمپنی لمیٹڈ کو منتقل کرنے اور مجوزہ ری سٹرکچرنگ کی منظوری دے دی ہے ۔

سی سی پی کو 23 جنوری 2026کو دونوں کمپنیوں کی جانب سے پری مرجر درخواست موصول ہوئی تھی۔ یہ ٹرانزیکشن 17نومبر 2025کی اسکیم آف کمپرو مائز، ارینجمنٹ اینڈ ری کنسٹرکشن کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں