ایچ ای سی کا آئی ٹی گریجویٹس کے لیے نیشنل سکل کمپی ٹینسی ٹیسٹ کا اعلان
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایچ ای سی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT)کے گریجویٹس اور طلبہ کے لیے \"نیشنل اسکل کمپیٹینسی ٹیسٹ\" (قومی مہارت قابلیت امتحان) کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے ۔
یہ اقدام ملک میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ٹیکنالوجی کی صنعت کے تقاضوں سے ہم آہنگ افرادی قوت تیار کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے ۔ یہ امتحان بالخصوص کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر انجینئرنگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ڈیٹا سائنس جیسے جدید مضامین کے ساتویں اور آٹھویں سمسٹر کے طلبہ کے لیے ایک سنہری موقع ثابت ہوگا۔ طلبہ سے کہا گیا ہے کہ وہ مزید معلومات حاصل کرنے اور رجسٹریشن کے عمل کے لیے اپنی اپنی یونیورسٹی کے فوکل پرسن سے رابطہ کریں۔