راولپنڈی ،واٹر پمپ کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
راولپنڈی (خبر نگار ) شنگھائی پلازہ، سٹی صدر روڈ راولپنڈی کے بیسمنٹ میں واقع واٹر پمپ کے گودام میں آگ پر رات گئے قابو پا لیا گیا ۔
کولنگ کا عمل جاری تھا، آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر روانہ کیا گیا اور صرف 6 منٹ کے ریسپانس ٹائم میں ایمرجنسی وہیکلز موقع پر پہنچ گئیں ۔ریسکیو آپریشن میں مجموعی طور پر 10 ایمرجنسی گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں جن میں 5 فائر وہیکلز، 1 ایمبولینس، 1 میڈیکل ریسکیو اسٹیشن (MRS) اور 3 ریسکیو وہیکلز شامل ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گودام کے بیرونی حصے میں لگی آگ پر قابو پا لیا۔