بازاروں میں عید کی خریداری کا آغاز، خواتین کی بڑی تعداد مارکیٹوں کا رخ کرنے لگی
راولپنڈی (اے پی پی)عیدالفطر قریب آتے ہی جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں عید کی خریداری میں تیزی آگئی ہے اور خواتین کی بڑی تعداد کپڑوں، جوتوں، زیورات اور کاسمیٹکس کی خریداری کے لیے بازاروں اور شاپنگ مالز کا رخ کر رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق تاریخی موٹی بازار اور دیگر مارکیٹوں میں خواتین کی غیرمعمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں عید کے ملبوسات، چوڑیاں، مہندی اور دیگر اشیا کی خریداری عروج پر پہنچ گئی ہے ۔