اسلام آباد،3اشتہاریوں سمیت12جرائم پیشہ عناصر گرفتار
شالیمار، سبزی منڈی، کھنہ، کر پا، ہمک، شہزاد ٹا ؤن میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث تین مجرمان اشتہاریوں سمیت12جرائم پیشہ عناصر گرفتارکرکے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔ اس سلسلے میں تھا نہ شالیمار، تھا نہ سبزی منڈی، تھا نہ کھنہ، تھا نہ کر پا، تھا نہ ہمک، تھا نہ شہزاد ٹا ؤن اور تھا نہ بنی گا لہ پولیس ٹیموں نے نو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1,152گر ام چرس، 244گر ام آ ئس، 15بو تلیں شراب اور مختلف بو ر کے پا نچ پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔