پاک جرمن پارلیمانی تعاون خواتین کی سیاسی خود مختاری پر تجربات کے تبادلے کی تجویز
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور جرمنی نے پارلیمانی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور خواتین کی قیادت کو مضبوط بنانے کے لیے۔۔
مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے ۔ اس عزم کا اظہار نیشنل اسمبلی سیکرٹریٹ میں ویمن پارلیمانی کاکس اور جرمن وفد کے درمیان ہونے والے ایک اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔سیکرٹری ویمن پارلیمانی کاکس، ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے جرمن سفیر مس اینا لیپل اور فرسٹ سیکرٹری انسانی حقوق مس وایلیٹا آنند کزمووا کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں کاکس کے کثیر الجماعتی کردار پر بریفنگ دی۔